ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوکری ختم ہونا معیشت کے لیے اچھا:پیوش گوئل

نوکری ختم ہونا معیشت کے لیے اچھا:پیوش گوئل

Sun, 08 Oct 2017 11:51:34    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گزشتہ دنوں ورلڈ اکنومی فورم کے انڈیااقتصادی اجلاس میں وزیر ریل پیوش گوئل نے ایک عجب بات کہی۔ پیوش گوئل نے کہا تھا کہ لوگوں کی نوکری جانا معیشت کے لیے اچھا اشارہ ہے۔ ایسے وقت میں جب پورا ملک پرائیویٹ سیکٹر میں کم ہوتی نوکری کو لے کر پریشان ہے ایسے وقت میں ایک مرکزی وزیر کا بیان پریشان کن تھا۔دراصل پیوش گوئل ہندوستانی ایئر ٹیل کے چیئر مین سنیل متّل کی بات کا جواب دے رہے تھے۔ سنیل متل نے ہندوستان کی ٹاپ 200کمپنیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کمپنیاں گزشتہ کچھ سالوں سے نوکری میں کمی کررہی ہیں۔ متل نے کہا تھا کہ اگر یہ ٹاپ200کمپنیاں روزگار پیدا نہیں کررہی ہیں تو کاروبار برادری کے لیے سماج کو اپنے ساتھ لے کر چل پانا اور بھی مشکل ہوتا جائے گا۔اس کے بعد ہی پیوش گوئل کا بیان آیا۔ حالانکہ پہلے اسے صاف کر دیا جائے کہ پیوش گوئل جوانوں کی نوکری ختم ہونے پر خوشی نہیں جتا رہے ہیں۔ ان کاکہنا یہ تھا کہ جوان اب کہیں نوکری کرنے کے بجائے خود روزگارکی طرف جا رہے ہیں۔ پیوش نے کہا تھا کہ ابھی سنیل نے جو کہا کہ کمپنیاں روزگار میں کمی کر رہی ہیں یہ اچھا اشارہ ہے۔وزیرریل نے کہا کہ آج کا نوجوان صرف نوکری پانے کی چاہت رکھنے والا نہیں ہے۔بلکہ وہ نوکریوں کو پیدا کرنا چاہتا ہے۔ گوئل نے کہا کہ ملک آج دیکھ رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان سرمایہ دار بننا چاہتے ہیں۔شاید پیوش گوئل ایسا کہتے ہوئے مرکزی سرکار کی کرنسی اسکیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ پی ایم مودی نے 2015میں کرنسی اسکیم کو لانچ کیا تھا۔ اسکوچ کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 8کروڑ لوگوں کو 3.42لاکھ کروڑ قرض دیا گیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اس پر یہ فرض کرنا صحیح ہے کہ جن کی نوکرری ختم ہوگئی انہیں قرض ملا اور انہوں نے اپنا چھوٹا سا کاروبار شروع کردیاہے؟۔


Share: